ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جرمنی میں پولیس کی فائرنگ سے ایک مہاجر ہلاک

جرمنی میں پولیس کی فائرنگ سے ایک مہاجر ہلاک

Wed, 28 Sep 2016 16:56:32    S.O. News Service

برلن ،28ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جرمن دارالحکومت برلن کے ایک مہاجر کیمپ میں پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک مہاجر ہلاک ہو گیا ہے۔ اس 29 سالہ عراقی مہاجر نے اسی کیمپ کے ایک 27 سالہ رہائشی پر اس وقت چاقو سے حملہ کر دیا، جب پولیس اسے گرفتار کر کے لے جا رہی تھی۔ پولیس کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں یہ عراقی مہاجر شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس کی طرف سے حراست میں لیے جانے والے شخص کا تعلق پاکستان سے ہے اور اُس پر الزام ہے کہ اُس نے مرنے والے عراقی کی آٹھ سالہ بیٹی پر جنسی حملہ کیا تھا۔


Share: